پاکستان

عمران خان کو دوسری بار قتل کرنے کی کب کوشش کی گئی؟ بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا

پاؤں میں سوجن کے باوجود پیش ہوں گا، ان کی طرح نہیں جن کی مرضی کا فیصلہ نہ آئے تو ججز کیخلاف پراپیگنڈا کرتے ہیں:عمران خان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، انٹر نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے وزیر آباد کے بعد دوسری بار18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے لیے روانگی سے قبل عمران خان نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، پاؤں میں سوجن کے باوجود پیش ہوں گا، ان کی طرح نہیں جن کی مرضی کا فیصلہ نہ آئے تو ججز کیخلاف پراپیگنڈا کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ تمام پاکستانی ہفتے کو چیف جسٹس سے اظہاریکجہتی کے لئے ایک گھنٹے کے لئے باہرنکلیں، اس وقت مافیا چیف جسٹس کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے اور مافیا نے سپریم کورٹ کو تقسیم کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، 90 روز کے اندر الیکشن ہونے تھے لیکن یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button