پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کوئٹہ مقدمہ میں زبردست دھچکا لگ گیا

چیئرمین پی ٹی آئی کی کوئٹہ مقدمے میں عبوری ضمانت اورحکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد ' عدالت عظمی نے فریقین کونوٹس بھی جاری کردیئے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، آن لائن)سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی کوئٹہ مقدمے میں عبوری ضمانت اورہائیکورٹ فیصلے کے فیصلے پرحکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت عظمی میں معاملہ کی سماعت جسٹس اعجاز زالحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایاکہ موکل کی جان کو خطرہ ہے گرفتارنہ کرنے کا حکم دیا جائے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے دوسرے فریق کوسنے بغیرکوئی حکم جاری نہیں کر سکتے،ایف آئی آر معطلی کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کوذاتی طورپرعدالت آنے کی ضرورت نہیں ،جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ کیس تحقیقاتی مرحلے پرہے کون سا قانون اجازت دیتا ہے کہ ایف آئی آر سے دفعات نکال دو؟اس موقع پرچیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے وکیل عبدالرزاق شرکے قتل کا مقدمہ پڑھ کرسنایا اور کہاکہ مقتول وکیل عبدالرزاق شرکے بیٹے نے عمران خان کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا جسٹس اعجازالاحسن نے پوچھاکہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات لگانے کا تعین کون کرتا ہے؟وکیل بولے بنیادی زمہ داری تھانہ کے ایس ایچ او کی ہوتی ہے جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ اگر ایس ایچ اوکا فیصلہ غلط ہے تواس کیخلاف اے ٹی سی میں درخواست جائے گی یا نہیں؟ آپ کا حق ہے کہ جا کر متعلقہ فورم پردرخواست دیں کہ غلط دفعات لگائی گئی ہیں ، وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا بتایا تو جسٹس عائشہ ملک نے پوچھا کہ کیا جے آئی ٹی کوچیلنج کیا ہے؟ لطیف کھوسہ بولے مجھے تومعلوم ہی نہیں کہ میرے خلاف کیا کیا ہورہا ہے ، ایس ایچ اوتحقیقات کے مرحلے پردہشت گردی کی دفعات عائد نہیں کرسکتا جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ اب آپ اپنی ہی مخالفت میں دلائل دے رہے ہیں ، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع اورعبوری ضمانت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے مقدمہ کی تفصیلات طب کرلیں۔ عدالت عظمی نے اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگرفریقین کونوٹس بھی جاری کردیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button