پاکستان

عالمگیر ترین کی نعش کے پاس ملنے والی تحریر میں کیا لکھا تھا؟ پتا چل گیا

جِلدی بیماری کی وجہ سے مستقل اسٹیرائیڈز لینا پڑتی ہیں، ڈاکٹروں کے چکر نہیں لگانا چاہتا' جہانگیر میرے نوکر عالم کا خیال رکھنا: تحریر کا متن

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ، پیڑن اِن چیف جہانگیرترین کے بھائی عالمگیرترین کی نعش کے پاس ملنے والی تحریر میں کیا لکھا تھا؟ تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمگیر ترین کی نعش سے ملنے والی تحریر میں لکھا تھا کہ جِلدی بیماری کی وجہ سے مستقل اسٹیرائیڈز لینا پڑتی ہیں، ڈاکٹروں کے چکر نہیں لگانا چاہتا۔ میں اپنی زندگی سے پیار کرتا ہوں، 6مہینے پہلے تک میری زندگی اطمینان بخش تھی، مجھے جِلدی بیماری ہے جس کی وجہ سے مجھے مستقل اسٹیرائڈز لینا پڑتی ہیں۔چہرے کی جلدی بیماری کے علاج کے باعث چہرے کی بائیں جلد کو نقصان ہوا ہے۔مجھے کوئی فائدہ نہیں ہورہا تھا، چہرے کی جلد کو نقصان پہنچ رہا تھا۔جلدی بیماری سے آنکھیں متاثر ہوئیں، جس کے باعث پڑھنا تک بند کردیا۔

تحریر کے متن میں مزید لکھا کہ کمر درد کے باعث رات کو نیند کی گولیاں تک کھانی پڑیں۔ بھرپور زندگی گزاری ہے ڈاکٹروں کے چکر نہیں لگانا چاہتا۔تحریر میں مزید لکھا کہ جہانگیر میرے نوکر عالم کا خیال رکھنا۔ میرے ملازم نے ساری زندگی میری خدمت کی اس کو پولیس پریشان نہ کرے۔ مزید برآں عالمگیرترین کے پوسٹمارٹم سے پتا چلا ہے کہ عالمگیرترین کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی۔ گولی عالمگیرترین کے سر کے دائیں طرف لگی۔ پسٹل اور عالمگیرترین کا لکھا گیا خط فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف اور سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی ہے، عالمگیر ترین نے زندگی کا خاتمہ خود کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے سر پر خود گولی مار کر خودکشی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button