پاکستان

جناح ہائوس حملہ کیس، مزید کتنے رہنمائوں کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے؟

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 22 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

لاہور(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) جناح ہائوس حملہ کیس میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے مزید کتنے رہنمائوں کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے؟ اس کی تفصیلات منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے 22 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ ان میں چیئرمین پی ٹی آئی دو بہنیں علیمہ خان، عظمی خان، حسان نیازی، زبیرنیازی کے نام بھی شامل ہیں۔ میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، فرخ حبیب، علی امین گنڈا پور، اعظم سواتی سمیت دیگر شامل ہیں۔ ناقابل ضمانت وارنٹ تھانہ ماڈل ٹان اور سرورروڈ تھانے میں درج مقدمات میں جاری گیئے گئے۔ پولیس نے مئوقف اختیار کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ملزمان روپوش ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button