پاکستان

پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کی افواہوں میں کتنی سچائی؟ لطیف کھوسہ بول پڑے

جب پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ گئی ہے توپھر کون سی پی ٹی آئی میں جانا ہے' ذوالفقار بھٹو کا نواسہ، اور محترمہ شہید کا بیٹا، خدارا اس کو شہبازشریف کا وزیر نہ بنائیں: لطیف کھوسہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرنے کی افواہوں میں کتنی سچائی؟ اس حوالہ سے پیپلز پارٹی کے سینئر سیاستدان لطیف کھوسہ بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان سابق گورنر لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ کیا پارٹی اجلاس میں یہی کہیں کہ اک زرداری سب پر بھاری ، اگلی باری پھر زرداری؟ جن کی حیثیت ہے وہ بولتے ہیں، کیوں نہ بولیں؟ ہر کسی کو لیول پلئینگ فیلڈ ملنی چاہیے ، جب پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ گئی ہے توپھر کون سی پی ٹی آئی میں جانا ہے؟انہوں نے کہا کہ میں نے سی ای سی میٹنگ میں اوپن کہا سب کے سامنے کہا کہ کہاں ذوالفقار بھٹو کا نواسہ، اور محترمہ شہید کا بیٹا، خدارا اس کو شہبازشریف کا وزیر نہ بنائیں۔ کیا پارٹی میں یہی کہنا ہے کہ ایک زرداری سب پر بھاری ، اگلی باری پھر زرداری؟ پارٹی میں جن کی حیثیت ہے وہ بولتے ہیں، کیوں نہ بولیں؟ کسی سیاسی جماعت کے اندر جمہوریت نہیں ہے، مجھے بھی بلامقابلہ عہدہ ملا تھا، ان ساری چیزوں کو الیکشن کمیشن کو چاہیئے کہ مانیٹر کرے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنے کیلئے 10ہزار اخراجات درج کئے جاتے ہیں کیا سب کو نہیں پتا کہ کتنے پیسے لگتے ہیں؟ میں جب سینیٹر بنا تھا تو میرا تین لاکھ لگا تھا، ایک الیکشن کیلئے اور دو لاکھ کھانے دیئے تھے۔ اب تو ایک ایک ووٹ کیلئے کروڑ کروڑ دینا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں تقسیم اس وقت آئی جب قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف فیصلہ دیا گیا، آج یہ تین ماہ پہلے چیف جسٹس بن گئے ہیں۔ مجھے اس سال الیکشن نظر نہیں آرہے، پیپلزپارٹی کو تیتر بیتر کردیا گیا تھا، نیشنل پیپلزپارٹی بنا دی گئی تھی، پیٹریاٹ بنا دی گئی، مجھے نہیں لگتا کہ تحریک انصاف کو ختم کرنے کی جیسی چیزیں ہماری جمہوری گروتھ اور ملک کیلئے بہتر ہے۔ مجھے تو بی بی شہیداور زرداری نے ایم این اے کا ٹکٹ دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button