پاکستان

ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل میں دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شفٹ کر دیاگیا ، ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد واپس جیل بھیج دیا

لاہور (ہیلتھ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) جناح ہاؤس حملے میں نامزد سابق صوبائی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے ان کو اسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد جو جناح ہائوس حملہ کیس میں نامزد ہیں ان کی طبیعت ناساز ہو گئی اور ان کو طبی امداد کے لئے فوری مقامی اسپتال میں شفٹ کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل حکام کو شکایت کی تھی کہ ان کو دل کی تکلیف ہے جس کے بعد جیل حکام نے انہیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کر دیا تھا ۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے یاسمین راشد کا مکمل معائنہ کیا اور پی آئی سی میں ان کا ایکوکارڈیوگرافی ٹیسٹ بھی کیا جس کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2گھنٹے تک اسپتال میں ہی رکھا گیا اور ایکو ٹیسٹ ٹھیک آنے کے بعد ان کو دوبارہ واپس جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button