پاکستان

کراچی سے لاہور آنیوالی قراقرم ایکسپریس ٹرین دو حصوں میں تقسیم، بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

ٹرین کو زور دار جھٹکا لگنے سے مسافروں میں خوف پیدا ' حادثہ ایمرجنسی بریک لگانے کی وجہ سے کپلنگ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا

لاہور(کھوج نیوز) کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ٹرین بڑے حادثے کا شکار ہوتے ہوئے بال بال بچ گئی۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق ٹرین کو زور دار جھٹکا لگنے سے مسافروں میں خوف پیدا ہو گیا۔ٹرین کے رکتے ہی مسافر بوگیوں سے باہر نکل آئے۔حادثہ ایمرجنسی بریک لگانے کی وجہ سے کپلنگ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔قراقرم ایکسپریس کو حادثہ لاہور آتے ہوئے گوجرہ کے قریب پیش آیا۔قراقرم ایکسپریس حادثے میں تمام متاثر محفوظ رہے۔ ٹرین کو مرمت کرنے کے بعد لاہور روانہ کر دیا گیاکپلنگ ٹوٹنے کی وجہ سے قراقرم ایکسپریس ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی۔واضع رہے ایک روز قبل کراچی ڈویژن میں کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین شالیمار ایکسپریس ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button