پاکستان

کوئٹہ سے پہلی حج پرواز کتنے عازمین حج لیکر حجاز مقدس روانہ ہوئی؟ پتا چل گیا

کوئٹہ سے پہلی حج پرواز150 عازمین حج کو لیکر حجاز مقدس روانہ' عازمین حج کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے لا رہی ہے

کوئٹہ (کھوج نیوز، آن لائن)کوئٹہ سے پہلی حج پرواز کتنے عازمین حج لیکر حجاز مقدس روانہ ہوئی؟ پتا چل گیا ‘ کوئٹہ سے پہلی حج پرواز150 عازمین حج کو لیکر حجاز مقدس روانہ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور شاہینہ کاکڑ نے رخصت کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور بلوچستان شاہینہ کاکڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان کے عازمین حج کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے لا رہی ہے اور بلوچستان کے یہ عازمین حج سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بن کر جاریے ہیں اور وہ اپنے ملک کا وقار اور نام کو بلند رکھے اور اپنے پیارے ملک پاکستان کی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کریں ۔ پارلیمانی سیکریٹری مذہبی امور بلوچستان شاہینہ کاکڑ نے کہا کہ اس سال بلوچستان سے کل تقریبا 9 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔جسکے لئے 27 فلائٹ کوئٹہ سے کراچی اور پھر وہاں سے حجاز مقدس روانہ ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button