پاکستان

صدر عارف علوی کا صدارت سے استعفیٰ؟ پارٹی سے بھی علیحدگی کا امکان؟

ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے رفقا سے استعفیٰ کے متعلق صلاح مشورہ شروع کردیا ' بہت جلد اس بارے حتمی فیصلہ کریں گے' چیئرمین سینیٹ قائمقام صدر ہوں گے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، آن لائن)صدر عارف علوی کا صدارت سے استعفیٰ؟ پارٹی سے بھی علیحدگی کا امکان؟ ‘ ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے استعفیٰ کے بعد چیئرمین سینٹ قائم مقام صدر ہوں گے۔ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے رفقا سے استعفیٰ کے متعلق صلاح مشورہ شروع کردیا ہے ۔صدر مملکت جلد اس بارے حتمی فیصلہ کریں گے۔

اس حوالے سے جب ایوان صدر کے ترجمان سے رابط کیا گیا تو انہوں نے کسی بھی قسم ے کے ردعمل سے گریز کیا۔یادرہے 9مئی کے واقعات کے بعد جہاں پاکستان تحریک انصاف کو جہاں پارٹی رہنما ء بڑی تعداد میں چھوڑ کر جارہے ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ سے خود کو علیحدہ کررہے ہیں اب صدر مملکت عارف علوی کے استعفے کا بھی امکان سامنے آیاہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button