پاکستان

وجاہت حسین کے بعد حسین الٰہی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اپنی پارٹی مسلم لیگ ق میں واپس جا رہاہوں، 9 مئی کو جو ہوا دل نہیں مان رہا تھا کہ اب ان کا ساتھ دوں جو کچھ ہواوہ ناقابل برداشت ہے: حسین الٰہی

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) وجاہت حسین کے بعد حسین الٰہی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ‘ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور مسلم لیگ (ق)میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حسین الہی نے کہا کہ اپنی پارٹی مسلم لیگ ق میں واپس جا رہاہوں، 9 مئی کو جو ہوا دل نہیں مان رہا تھا کہ اب ان کا ساتھ دوں جو کچھ ہواوہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ فیملی کے ساتھ لندن آیاہوں جلد پاکستان واپس جاؤں گا۔ خیال رہے کہ دو روز قبل چوہدری حسین الہی کے والد چوہدری وجاہت حسین نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ کر ق لیگ میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button