پاکستان

ہنگامی پریس کانفرنس، رانا ثناء اللہ کے رونگٹے کھڑے کر دینے والے انکشافات

گفتگو پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر چھاپے سے متعلق اور ریپ ایکٹ کیاجائے، مقصد تھا کہ ریپ ایکٹ کا الزام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگایاجائے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک) ہنگامی پریس کانفرنس، رانا ثناء اللہ کے رونگٹے کھڑے کر دینے والے انکشافات سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں ایک نیا ہنگامہ برپا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے جس میں دو طرح کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی اور اس پر آج رات ہی عمل ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گفتگو پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر چھاپے سے متعلق ہے اور دوسرا ڈرامہ یہ تھا کہ ریپ ایکٹ کیاجائے، مقصد تھا کہ ریپ ایکٹ کا الزام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگایاجائے اور ریپ ایکٹ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایاجائے۔ منصوبہ بنایا گیا کسی پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ بھی ہو، انھوں نے اب انتہائی گھٹیاڈرامہ رچانے کی منصوبہ بندی کی ہے، عمرانی فتنے کا مقصد تھا کہ لوگوں کو گمراہ کیاجائے، یہ ڈرامہ آج رات کیے جانے کا امکان تھا لیکن ایجنسیوں نے بروقت اسے ناکام بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button