پاکستان

عمران خان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو کون چلائے گا؟ فائنل سامنے آگیا

مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے، مراد سعید مستقبل کا لیڈر ہے' میں حلف دیتا ہوں تشدد اور توڑ پھوڑ کا کبھی نہیں کہا: عمران خان کا انکشاف

لاہور(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو کون چلائے گا؟ فائنل سامنے آگیا’ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے نام بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں اور وکلا سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر گفتگو بھی کی۔ ان کا کہنا تھاکہ مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے، مراد سعید مستقبل کا لیڈر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج سے کوئی لڑائی نہیں یہ فوج میری ہے، جلد وقت تبدیل ہو نے والا ہے اور آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز دوں گا، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں۔

پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق عمران خان کا کہنا تھاکہ جو چھوڑ کر جا رہے ہیں کچھ مجبور اور کچھ بے نقاب ہوئے، پارٹی کے لیے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں اور ٹکٹ ان کا حق ہے جبکہ صدر مملکت عارف علوی آئین کے مطابق کام کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی، مجھے گرفتار، نااہل اور قتل کرنے تک کی پلاننگ ہو چکی ہے، آج بھی ریفرنڈم کروا کر دیکھ لیں نتیجہ سامنے آجائے گا، حلف دیتا ہوں تشدد اور توڑ پھوڑ کا کبھی نہیں کہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button