پاکستان

چیف جسٹس نے آڈیو لیکس کمیشن کو کام سے کیوں روکا؟ مریم نواز نے بڑا دعویٰ کر دیا

چیف جسٹس کی جانب سے آڈیو لیکس کمیشن کو کام سے روک دینا ہی ان کے گناہ گار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے: مریم نواز کا سوشل میڈیا پر بیان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان نے آڈیو لیکس کمیشن کو کام سے کیوں روکا؟ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر او چیف آرگنائزر مریم نواز کا بڑا دعویٰ سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچنے کیلئے بے دریغ استعمال کر رہا ہے، اگرآپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہے تو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے؟ مریم نواز نے سوال کیا کہ کیا چیف جسٹس ہونے کے ناطے قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟ عمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کیلئے قانون کامذاق، عدلیہ کا تماشہ بنانے کے جرم میں سزا کے حقدار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button