پاکستان

 یوسف گیلانی سمیت 3 سینیٹرزکو اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانےسےروک دیا گیا

پی پی قیادت نے دیگر سینیٹر نثار احمد کھوڑو اور سینیٹر جام مہتاب ڈہر کو سندھ اسمبلی کے رکنیت کا حلف اٹھانے سے بھی روک دیا ہے

کراچی(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی سمیت 3 منتخب اراکین اسمبلی کو حلف اٹھانے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے 3 سینیٹرز کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف اٹھانے سے روکا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی پی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو فی الحال رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھانے سے روکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے دیگر سینیٹر نثار احمد کھوڑو اور سینیٹر جام مہتاب ڈہر کو سندھ اسمبلی کے رکنیت کا حلف اٹھانے سے بھی روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے یہ فیصلہ سینیٹ انتخابات میں عددی اکثریت برقرار رکھنے کےلیے کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button