پاکستان

آرمی چیف سے ملاقات میں زرداری نے کن خدشات کا اظہار کیا؟ پتا چل گیا

سابق صدر آصف علی زرداری نے آرمی چیف سے ملاقات کے دوران وفاق میں نگراں وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہارکیا

لاہور (کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اہم ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے آرمی چیف سے ملاقات کے دوران وفاق میں نگراں وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری نے آرمی چیف سے ملاقات میں یہ بھی کہا کہ ان کی جماعت پیپلز پارٹی کو بلوچستان ، کے پی کے اور پنجاب سے آفر کرنے کے منصوبے پر عمل ہو رہا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ پیپلز پارٹی صرف سندھ تک محدود رہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے آصف زرداری کو ملک بھر میں عام انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی کو لیول پلینئگ فیلڈ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button