پاکستان

شہباز شریف کے بعد فضل الرحمن بھی اسٹیبلشمنٹ کی آنکھ کا تارا نکلے

درپردہ انوار الحق کاکڑ کا مقصد مولانا فضل الرحمن کا اعتماد حاصل کرنا اور مقتدرہ کا اہم پیغام پہنچانا بھی تھا جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ساتھ ساتھ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی اسٹیبلشمنٹ کی آنکھ کا تارا نکلے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعد سب سے پہلی ملاقات جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے کی اور مقتدرہ کی جانب سے اہم پیغام بھی پہنچایا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بظاہر انوار الحق کاکڑ نے مولانا فضل الرحمن سے باجوڑ خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کرنے کے لئے ملاقات کی ہے تاہم درپردہ ان کا مقصد مولانا فضل الرحمن کا اعتماد حاصل کرنا اور مقتدرہ کا اہم پیغام پہنچانا بھی تھا جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ساتھ ساتھ مولانا فضل الرحمن بھی اسٹیبلشمنٹ کی آنکھ کا تارا ہیں اور انہیں وفاق میں نگراں سیٹ اپ لانے کے لئے پہلے ہی سے آن بورڈ رکھا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button