پاکستان

آصف زرداری اپنے”سسٹم” میں ” کس کا دفاع کرنے پر مجبور

ان دنوں بہت سے سنجیدہ حلقے یہ سوال کررہے ہیں کہ ملک نازک دور سےگزر رہا ہےلیکن سیاسی قیادت کدھر ہے۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)آصف زرداری اپنے”سسٹم” میں ” کس کا دفاع کرنے پر مجبور ،رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری "اپنے "سسٹم ‘ کس کو بچانے کی راہ پر گامزن ہیں؟ان دنوں بہت سے سنجیدہ حلقے یہ سوال کررہے ہیں کہ ملک نازک دور سےگزر رہا ہےلیکن سیاسی قیادت کدھر ہے۔ میں نے جواب دیا کہ مولانا محترم سوا سال اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد خدا کا گھر دیکھنے گئے تھے جبکہ ان کے بیٹے اور بھائی خدا کی شان دیکھنے انگلستان گئے تھے۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف بھی اسحاق ڈار کو ساتھ لے کر انگلستان میں خدا کی شان دیکھ رہے ہیں۔

زرداری اللہ کے گھر اور اللہ کی شان کے درمیان دبئی میں بیٹھے ہیں اور سندھ میں قائم اپنے ”سسٹم“ کو بچانے کیلئے سرگرداں ہیں ۔ جبکہ عمران خان اٹک جیل میں اللہ اللہ کررہے ہیں۔ قوم پرست جماعتیں بڑی جماعتوں کے ذریعے مستقبل کے سیاسی نقشے میں اپنے آپ کو کسی کونے میں فٹ کرنے کیلئے درپردہ رابطے کررہی ہیں۔ سردست صرف سعد رضوی اور سراج الحق سیاست کررہے ہیں۔ رہے غریب عوام اور ملک تو وہ اللہ، آرمی اورنگرانوں کے سپرد ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button