پاکستان

رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض کی "دُم” پرپاؤں رکھنےکا پلان فائنل

پیر اشرف رسول نے کہا کہ یہ رقم 100 ٖی صد جرمانے کے ساتھ ملک ریاض سے واپس لیکر سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے

لاہور(کھوج نیوز)ملک کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض کی دُم پر پاؤں رکھنے کا پلان فائنل،کب تک گرفتارکیاجائے گا؟کڑاکے دار خبر نے آگ لگا دی،رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما پیر اشرف رسول نے ایف بی آر کو خط لکھتے ہوئے انتباہ خبردار کیا ہے کہ اگر 15 دن کے اندر اندر ملک ریاض کے خلاف کاروائی ناکی گئی اور ان کو گرفتار کرکے 98ارب روپے وصول نا کئے گئے تو وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔رپورٹ کے مطابق پیراشرف رسول نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ برطانوی ایجنسی نشنل کرائم ایجنسی نے ملک ریاض سے تحقیقات کرنےکےبعد ان کی ناجائز پراپرٹیز ضبط کرکے ان سے 19 کروڑ پاؤنڈ وصول کرکے حکومت پاکستان کے حوالے کئے تھے لیکن عمران خان نے القادر ٹرسٹ بنوانے کے لئے یہ خطیر رقم سرکاری خزانے میں جمع کروانے کی بجائے ملک ریاض کو واپس کردی جو اب تک ان سے وصول نہیں کی گئی،پیر اشرف رسول نے کہا کہ یہ رقم 100 ٖی صد جرمانے کے ساتھ ملک ریاض سے واپس لیکر سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے ،پیر اشرف رسول نے ایف بی آر اور حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک ریاض سے رقم واپس نا لی گئی تو وہ یہ معاملہ عدالت میں لے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button