پاکستان

اسلامیہ یونیورسٹی ویویڈ سکینڈل کیس میں کیا پیشرفت ہوئی؟ چونکا دینے والی تفصیل آگئی

اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی آفیسر کی ضمانت منظور کر لی'درخواست ضمانت کی سماعت لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ جسٹس محمد طارق ندیم کی عدالت میں ہوئی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامیہ یونیورسٹی جنسی ہراسگی و منشیات اور ویڈیو سکینڈل کیس میں مزید کیا پیشرفت ہوئی؟ چونکا دینے والی تفصیل منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ نے اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی آفیسر کی ضمانت منظور کر لی’درخواست ضمانت کی سماعت لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ جسٹس محمد طارق ندیم کی عدالت میں ہوئی۔ سی آئی اے پولیس نے ملزم کو منشیات اور ممنوعہ جنسی ادویات کے الزام میں گرفتار کیا تھا- چیف سکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ کو 20 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ چیف سکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ کی آج سینٹرل جیل سے رہائی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button