پاکستان

آرمی چیف کے بیان ”کوئی بھی سیاسی جماعت پاکستان سے مخلص نہیں” نے نئی بحث چھیڑ دی

کوئی بھی غیرملکی سرمایہ کار اور دوست ملکوں کے حکمران پاکستان میں آرمی چیف سے ہی بات کرنا چاہتے ہیں: سینئر صحافیوں کا دعویٰ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بیان ”کوئی بھی سیاسی جماعت پاکستان سے مخلص نہیں” نے ملک بھر میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات میں موجود ایک کاروباری شخصیت زبیر موتی والا نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کاروباری شخصیات سے ملاقات میں کہا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت پاکستان سے مخلص نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نگراں دور حکومت میں پاکستان کے معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے فوج کے سربراہ سرگرم نظر آ رہے ہیں تاہم بہت سے معاشی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ فوجی سربراہوں کے ناکام تجربوں کے باعث ملک موجودہ صورتحال کا شکار ہوا ہے۔

ادھر فوج کے امور کی رپورٹنگ کرنے والے نامہ نگاروں کا دعوی ہے کہ کوئی بھی غیرملکی سرمایہ کار اور دوست ملکوں کے حکمران پاکستان میں آرمی چیف سے ہی بات کرنا چاہتے ہیں۔ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے دور میں ملکی معیشت کے ساتھ کیے گئے تجربات کے باعث پاکستان اس وقت ایک بدترین بحران سے گزر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button