پاکستان

اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان مفاہمت، منہ توڑ جواب دے دیا گیا

پی ٹی آئی کے حلقوں اور ملک کی بہت سی بااثر شخصیات کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان ڈیل کروانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان ”مفاہمت” کروانے کی کوششیں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے حلقوں اور ملک کی بہت سی بااثر شخصیات کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان ڈیل کروانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے تھے تاہم اسٹیبلشمنٹ میں موجود مفاہمت پسندوں کو اور دیگر بااثر افراد کو دوٹوک الفاظ میں باور کر دیا گیا ہے کہ سائفر کا معاملہ اور سانحہ 9مئی کے واقعات عمران خان اور ان کی جماعت میں شامل بہت سے رہنمائوں کی ایسی غلطی ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور عمران خان سمیت تمام ملوث افراد کو آرمی ایکٹ کے تحت فوجی عدالتوں میں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا اور سازش عناصر کو ایسا سبق سکھایا جائے گا تا کہ آئندہ کسی کو حساس مقامات اور فوجی تنصیبات حملہ آور ہونے کی جرأت نا ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button