پاکستان

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کا سیاسی دنگل ”پوائنٹ آف نو ریٹرن تک پہنچ گیا”

پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے اور ن لیگ نوازشریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنوانے کے لئے اسٹیبلشمنٹ کی کشتی میں سوار ہو چکی ہے

لاہور(کھوج نیوز) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان جاری سیاسی دنگل ”پوائنٹ آف نو ریٹرن”تک پہنچ گیا ۔ رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماضی میں بھی مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو پنجاب سے نکال باہر کرنے کے لئے اسٹیبلشمنٹ کی مدد حاصل کی اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن نے وفاق اور پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کے لئے گٹھ جوڑ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے اور مسلم لیگ ن نوازشریف کو چوتھی مرتبہ ملک کا وزیراعظم بنوانے کے لئے اسٹیبلشمنٹ کی کشتی میں سوار ہو چکی ہے۔ بلاول بھٹو کے الزامات کے جواب میں مسلم لیگ ن کے عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی 1988ء ہی سے پنجاب کی سیاست سے آئوٹ ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے انتخابات جیتنے کا کوئی ارادہ نہیں ، مسلم لیگ ن انے دم پر الیکشن لڑے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button