پاکستان

الیکشن شیڈول کا اعلان کب ہو گا؟ چیف الیکشن کمشنر نے بڑا بیان داغ دیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے آئندہ چند روزمیں الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  سے اے این پی، بی اے پی اور بی این پی کے وفود نے ملاقات کی۔

اس موقع پرچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ممکن ہے آئندہ چند روزمیں الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے۔

  دوسری جانب ملاقات میں اے این پی نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کا انعقاد آئین کے مطابق 90 دن کے اندر اندر ہونا چاہیے ، الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں سے قبل پارٹیوں سے مشاورت کرنی چاہیے تھی ، اس وقت نئی حلقہ بندیوں کی ضرورت نہیں تھی۔ اس کے علاوہ رہنما اے این پی میاں افتخار حسین نے میڈیا کو بتایا کہ الیکشن کمیشن حکام نے جنوری کے آخر یا فروری کے وسط میں الیکشن کرانے کی بات کی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button