پاکستان

انسداد منشیات مہم، پنجاب پولیس کی تاریخی کامیابی، جارڈن گینگ گرفتار

محمد ایوب نامی شخص جو کہ جارڈن گینگ کا سرپرست اعلیٰ بتایا جاتا ہے وہ پاکستان میں مختلف ذرائع سے منشیات سپلائی کر رہا تھا

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر انسداد منشیات مہم، پنجاب پولیس کی تاریخی کامیابی ، منشیات سپلائی کرنے والا سب سے بڑا جارڈن گینگ گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جارڈن گینگ صوبائی دارالحکومت میں منشیات سپلائی کرنے والا سب سے بڑا اور بااثر گینگ سمجھا جاتا ہے، میکسیکو سمیت دیگر ممالک سے منشیات سے بھری امپورٹڈ چاکلیٹ کوریئر سروسز کے ذریعے فروخت کی جا رہی تھی اور ماری جوانا، آئس، چرس،افیون اور دیگر منشیات امپورٹڈ پیکنگ میں مہیا کی جاتی تھیں، محمد ایوب نامی شخص جو کہ جارڈن گینگ کا سرپرست اعلیٰ بتایا جاتا ہے وہ پاکستان میں مختلف ذرائع سے منشیات سپلائی کر رہا تھا۔ جارڈن گینگ کے محمد علی، عزیز، محمد ندیم، ثمینہ افتخار، ثناء اور فاطمہ زہرہ کو گرفتار کر لیا گیا، سینٹرل ایشیا، کینیڈا، میکسیکو اور دیگر ممالک سے چاکلیٹ، ٹافی وغیرہ کی شکل میں منشیات بھیجی جاتی تھی، ملزمان فیک آئی ڈی کے ذریعے پاکستان میں موجود سپلائر سے رابطہ کرکے منشیات مہیا کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی آپریشن کیا، پولیس افسران نے آئی ٹی اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا، ڈی ایچ اے فیز 6 میں جارڈن گینگ کے پانچ رکن اور 9 گن مین پکڑے گئے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پولیس ٹیم کو سی ایم آفس بلوا کر شاباش دی، وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پولیس کو سراہا اور محنت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button