پاکستان

اگلے وزیراعظم نوازشریف، عمران خان معافی مانگنے کیلئے تیار، سہیل وڑائچ کا دعویٰ

نوازشریف کو اگلے وزیراعظم کے طور پر لایا گیا ہے، وہ آئندہ ملک کے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے گے: سہیل وڑائچ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان کے اگلے وزیراعظم میاں نوازشریف، عمران خان معافی مانگنے کے لئے تیار ہیں، سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کے دعویٰ نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا کر رکھ دی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے ”کھوج نیوز” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو ملک میں واپس اگلے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کیلئے لایا گیا ہے ۔ آئندہ عام انتخابات میں میاں نوازشریف ہی ملک کے نئے وزیراعظم ہوں گے اور وہ چوتھی مرتبہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

سہیل وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان جیل میں معافی مانگنے اور جھکنے کے لئے تیار ہیں ۔ عمران خان نے کئی مرتبہ مختلف ذرائع کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ تک اپنا پیغام بھجوایا ہے کہ وہ ان سے معافی مانگنے اور جھکنے کے لئے تیار ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ ابھی تک عمران خان کو کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کوئی ڈیل ہوئی تو وہ آئندہ عام انتخابات کے بعد ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button