پاکستان

ایرانی صدر کے دورہ سے زیادہ فائدہ کس ملک نے اٹھایا؟ پتا چل گیا

پاکستان اور ایران میں 10ارب ڈالرز تک تجارتی حجم بڑھایا گیا وہاں ایران گیس پائپ لائن کے سلسلے میں 18 ارب ڈالرز کے ہرجانہ کے دعویٰ سے بھی بیک فٹ پر چلا گیا

لاہور(کھوج نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسانی کے دورہ سے زیادہ فائدہ کس ملک نے اٹھایا؟ ایسی تفصیلات سامنے آگئیں کہ بھارت سمیت کئی دیگر ممالک ہکا بکا رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واضح ہو کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے جہاں پر دونوں ممالک کے درمیان 10ارب ڈالرز تک تجارتی حجم بڑھایا گیا وہاں ایران گیس پائپ لائن کے سلسلے میں 18 ارب ڈالرز کے ہرجانہ کے دعویٰ سے بھی بیک فٹ پر چلا گیا۔ ایرانی صدر کی پاکستان آمد کے بعد دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن کے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا وہاں پاکستانی مصنوعات کی ایران تک رسائی بھی ممکن بنانے کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسانی اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کے مابین تجارتی مقاصد کے لئے حوصلہ افزاء مذاکرات ہوئے ہیں جس سے دونوں ممالک کو اپنے اپنے اقتصادی محاذ پر بہتری لانے کے مواقع میسر آئیں گے جبکہ ایران اور پاکستانی حکام کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے بھی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button