شوبز

عاطف اسلم سے ملنے کی خواہش، مداح لڑکی نے کی ایسی حرکت کے سب ڈر گئے

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم سے ملنے کی خواہش مند مداح کانسرٹ کے دوران اسٹیج پر پہنچ گئی اور ان کے گلے لگ گئی

بنگلہ دیش(کھوج نیوز شوبز ڈیسک) جنون ہو تو ایسا…… عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ملنے کی خواہشمند مداح لڑکی نے کانسرٹ کے دوران ایسی حرکت کی کہ سب ڈر گئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم گزشتہ دنوں بنگلادیش اور نیپال کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے اپنے مداحوں پر لائیو کانسرٹ کے دوران آواز کا جادو جگایا۔ بنگلادیش میں ہونے والے کانسرٹ کے دوران گلوکار اسٹیج پر تھے کہ اتنے میں ایک لڑکی سکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے اسٹیج پر جا پہنچی اور اپنے سپر اسٹار کے گلے لگ گئی۔

اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں مداح عاطف اسلم سے گلے مل رہی ہے جب کہ سکیورٹی اہلکار اسے اسٹیج سے اتارنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح عاطف سے مل کر بہت جذباتی ہوگئی اور ان سے سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا تاہم سکیورٹی اہلکار نے اسے نیچے اتار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button