پاکستان

این اے 15′ سابق وزیراعظم نوازشریف کو ایک بار پھر شکست

ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری فارم 49 میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار گشتاسپ خان نے شکست دی

مانسہرہ(کھوج نیوز) ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 کا فارم 49 جاری کردیا’ اس فارم کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ گشتاسپ خان نے نوازشریف کو شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری فارم 49 میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار گشتاسپ خان نے شکست دی۔ ریٹرننگ افسران کے مطابق گشتاسپ خان نے ایک لاکھ5 ہزار 259 ووٹ حاصل کیے اور نوازشریف 80413 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کیا تھا جب کہ انتخابی عذر داری کیس میں ان کی درخواست بھی مسترد کی تھی جس میں انہوں نے حلقے میں ری الیکشن کی استدعا کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button