پاکستان

عمران خان اوراسکےساتھی جیلوں میں بند کیوں ؟ سہیل وڑائچ نےسچ سامنے رکھ دیا

مجھے عمران خان پر اعتراض تھا کہ وہ مکمل جمہوری نہیں تھا مگر جو آج کل ہو رہا ہے وہ کونسا جمہوری ہے؟

لاہور(ویب ڈیسک)عمران خان اوراسکےساتھی جیلوں میں بند کیوں ؟ سہیل وڑائچ نےسچ سامنے رکھ دیا، معروف صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے مقامی اخبار میں لکھے گئے اپنے کالم میں تحریرکیا ہے کہ مجھے عمران خان کی سیاست اور بنیادی نظریات سے اختلاف رہا ہے لیکن آج کل جو عمران خان کےساتھ ہو رہا ہے مجھے اس سے بھی شدید اختلاف ہے۔ مجھے عمران خان پر اعتراض تھا کہ وہ مکمل جمہوری نہیں تھا مگر جو آج کل ہو رہا ہے وہ کونسا جمہوری ہے؟ میں عمران خان پر تنقید کرتا تھا کہ اس نے مقتدرہ کے ساتھ مل کر میڈیا کا ناطقہ بند کیا ہوا تھا مگر آج کل میڈیا کونسا آزاد ہو گیا ہے؟ میں کہتا رہا ہوں کہ عمران خان مہنگائی پر قابو نہیں پا سکا اب میں سوچتا ہوں کہ کیا اب مہنگائی رک گئی ہے؟

میں سوچتا تھا کہ عمران خان نے مقتدرہ کے ساتھ ملکر 2018ء کا الیکشن جیتا تھا، اب یہ سوچتا ہوں کہ 2024ء میں جو ’’چن‘‘ چڑھایا گیا ہے یہ بھی تو مقتدرہ کے ساتھ ملکر ہی ہوا ہے۔ میں نکتہ چیں تھا کہ عمران خان نے اپنے سیاسی مخالفوں کو جیلوں میں کیوں بند کر رکھا ہے، اب سوچتا ہوں کہ عمران خان اور اسکے ساتھی جیلوں میں بند کیوں ہیں؟ میں کہتا تھا کہ عمران خان نے بطور سویلین وزیر اعظم اپنی جگہ مقتدرہ کو دیکر سول سوسائٹی کے ساتھ ظلم کیا، اب سوچتا ہوں کہ عمران خان کے جانے کے بعد وزیر اعظم کو کونسی سویلین SPACEمل گئی؟ مجھے عمران حکومت کی گورننس پر شکایت رہی مگر اب میں خود سے سوال کرتا ہوں کہ بعد میں آنے والوں نے کونسا کمال دکھا دیا ہے؟ بہت سے لوگ یہ کہتے رہے کہ عمران کی کابینہ میں اہل افراد نہیں تھے سوال یہ ہے کہ اب کون سے راجہ ٹوڈرمل آ جائیں گے، ان کا بھی جلد پتہ چل جائے گا۔ عمران خان نے جیو، جنگ گروپ پر پتھر برسوائے میر شکیل الرحمن کو کئی ماہ قید میں رکھا، آج بھی صحافی گرفتار ہو رہے ہیں سوچتا ہوں بدلا کیا ہے عمران خان کی غلطیاں آج بھی ہو رہی ہیں بلکہ اس سے بُرے اور بھدے انداز میں ہو رہی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button