پاکستان

نوازشریف کی سب سےبڑی غلطی اور عمران خان کے جرائم سے پردہ اُٹھ گیا

نواز شریف کی سب سے بڑی سیاسی غلطی عمران خان کے بارے میں فیصلہ سازی مقتدرہ پر چھوڑنا تھی

لاہور(کھوج نیوز)نوازشریف کی سب سےبڑی غلطی اورعمران خان خان کے جرائم سے پردہ اُٹھ گیا،نوازشریف کی سب سے بڑی غلطی کیا تھی؟دعویٰ سامنے آگیا، کوئی مانے نہ مانے 8فروری کے بعد سے حالات تبدیل ہو چکے ہیں۔ نواز شریف کی سب سے بڑی سیاسی غلطی عمران خان کے بارے میں فیصلہ سازی مقتدرہ پر چھوڑنا تھی، اگر وہ مقتدرہ سے بات کرتے کہ سیاست کے فیصلے مجھے کرنے دیں تو مقتدرہ باوجود تحفظات کے یہ بات مان جاتی کیونکہ اس وقت اسے نواز شریف کی اشد ضرورت تھی۔ عمران خان کی دوسری فاش غلطی یہ ہے کہ وہ سیاست کی پلیٹ میں بیٹھ کر اہلِ سیاست کو بھی برا بھلا کہتے ہیں اور انہی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔ ملک کے ان دو بڑے لیڈروں کے فیصلوں نے ملک میں عدم استحکام اور بے چینی کو جنم دیا ہے جسکے ختم ہونے کا فی الحال تو کوئی چانس نظر نہیں آ رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button