پاکستان

ایکسائز آفس میں لیٹ آنے اور جلدی جانیوالے افسران و ملازمین کی منجھی ٹھک گئی

پہلے مرحلے میں ڈی جی ایکسائز آفس سمیت دیگر ریجنل ایکسائز دفاتروں میں بائیو میٹرک مشینیں لگا دی گئی جس کے بعد ڈسٹرکٹ دفاترز میں بھی بائیومیٹرک مشینیں نصب کی جائینگی

لاہور(فیض احمد) ایکسائز آفس میں لیٹ آنے والے جلدی جانیوالے افسران و ملازمین کی منجھی ٹھک گئی، محکمہ ایکسائز حکام پنجاب نے نوٹس لیت ہوئے بائیو میٹرک حاضری سسٹم لاگو کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز حکام پنجاب نے ایکسائز افسروں سمیت ملازمین کے دفاتروں میں تاخیر سے آنے اور جلد اپنی سیٹوں سے غائب ہونے کا نوٹس لے لیا ہے اور ایکسائز افسروں اور ملازمین بائیو میٹرک حاضری لگانے کے پابند ہوں گے اور اس حوالے سے پہلے مرحلے میں ڈی جی ایکسائز آفس سمیت دیگر ریجنل ایکسائز دفاتروں میں بائیو میٹرک مشینیں لگا دی گئی ہے جس کے بعد محکمہ ایکسائز کے ڈسٹرکٹ دفاترز میں بھی بائیومیٹرک مشینیں نصب کر دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ایکسائز حکام کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ بعض ایکسائز افسروں کے ساتھ ای ٹی او ایکسائز، ایکسائز انسپکٹر اور کلرک مقررہ وقت پر دفاتر میں نہیں آتے اور تاخیر سے آفس پہنچتے ہیں اسی طرح کئی ایکسائز ملازمین چند گھنٹے بعد ہی اپنی سیٹوں سے غائب ہو جاتے ہیں اور پھر واپس آفس نہیں آتے جس سے کام کرانے کی غرض سے ایکسائز آفس آنے والے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ کام کرائے بغیر واپس چلے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جو ایکسائز افسر یا ملازم مسلسل تین روز بائیومیٹرک پر اپنی حاضری نہیں لگائیں گے انہیں غیر حاضر قرار دے دیا جائے گا اور تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گئی۔ذرائع کے مطابق ایکسائز افسروں اور ملازمین دفتر سے جب کسی کام کے سلسلے میں باہر جائیں گے تو آتے اور جاتے وقت بائیومیٹرک میٹرک حاضری لگائیں گے اور رجسٹرڈ پر لکھ کر جایا کریں کہ وہ کس سلسلے میں آفس سے باہر جا رہے ہیں اور واپسی کتنے بجے ہو گئی۔ذرائع کے مطابق ایکسائز افسروں اور ملازمین کی۔بائیومیٹرک حاضری کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ ایکسائز آفس میں تمام ریکارڈ ہو گا۔ اور ایکسائز حکام کسی بھی آفسر یا ملازم کے متعلق معلوم کر سکیں گے کہ وہ دفتر میں موجود ہیں یا نہیں ۔اس طرح ایکسائز ملازمین کی حاضری مانیٹر کی جا سکے گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button