پاکستان

بانی پی ٹی آئی کوگن پوائنٹ پرسزا دلوائی گئی؛اسد قیصرقومی اسمبلی میں بھڑک اُٹھے

سنی اتحاد کونسل کے رہنما اسد قیصر نے کہاکہ سائفر پر سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، کیا شہبازشریف اور ن لیگ نہیں کہتی کہ سائفر جھوٹ کا پلندہ ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)سنی اتحاد کونسل کے رہنما اسد قیصر نے کہاکہ سائفر پر سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، کیا شہبازشریف اور ن لیگ نہیں کہتی کہ سائفر جھوٹ کا پلندہ ہے،پھر سائفر کو بنیاد بنا کر بانی پی ٹی آئی کو سزائیں دی گئیں۔ان کا کہناتھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی دہشتگرد ہے تو سب دہشتگرد ہیں،بانی پی ٹی آئی  عمران خان، شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، بشریٰ بی بی کیخلاف کیسز فوری واپس لیں،ہمارے لیڈران کو رہا کیا جائے۔

‏پارلیمنٹ کی حیثیت کسی بھی دور میں ایک ڈیبیٹنگ کلب سے زیادہ کچھ نہیں رہی۔ کم از کم ایک دوسرے کی تقریریں تو سکون سے سن لیا کریں۔ حکومتی ارکان بات کرتے ہیں تو اپوزیشن نہیں سنتی، اپوزیشن بات کرتی ہے تو سرکاری ٹی وی بند ہوجاتا ہے۔ کھوج نیوز کےمطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتےہوئے اسد قیصر نےکہاکہ ایک دن میں 14،14گھنٹےعدالتی کارروائی چلتی ہے،گن پوائنٹ پربانی پی ٹی آئی کوسزا دلوائی جاتی ہے،پھر سائفرکو بنیادبنا کربانی پی ٹی آئی کو سزائیں دی گئیں،حکومت سےمطالبہ کرتا ہوکہ وہ سائفرپرجوڈیشل کمیشن بنائے۔

اسد قیصر نے کہاکہ محمود خان اچکزئی کے گھرپر چھاپے کی مذمت کرتا ہوں،کل پیغام دیا گیا کہ اسمبلی میں جو تقریر کرے گا اس کا یہ انجام ہوگا، پیغام دیتا ہوں ڈر اور خوف کا وقت گزر چکا ہے،29سال بانی پی ٹی آئی کے ساتھ گزارے، کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی،بانی پی ٹی آئی بھاگانہیں، ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے،نہ ہمارا لیڈر جھکا ہے اور نہ ہم جھکیں گے۔

سنی اتحاد کونسل رہنما نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کمپرومائز نہیں کرے گا، ملک میں قانون بالادست ہو، آئین کی بالادستی ہو،یہ سارے لوگ کندن بن گئے ہیں، کوئی ڈرنے والا نہیں، میری توہین و تضحیک کی گئی، گھروں پرچھاپے مارے، گرفتار کیا، دباؤ میں لایاجاتا  تھا کہ اپنی پارٹی بناؤ،تحریک انصاف چھوڑو، آپ میری نہیں پاکستان اور پاکستان کے عہدوں کی توہین کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button