پاکستان

براہ راست لڑائی کی بجائےجنگ کا آغاز،انصارعباسی نے عمران خان کےاسٹیبلشمنٹ کو دئیےگئے پیغام کی نشاندہی کردی

صحافی اور تجزیہ کار انصار عباسی نے اپنے بلاگ میں لکھتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست کا اصل ہدف اب بھی اسٹیبلشمنٹ ہی ہے

اسلام آباد ( کھوج ویب ڈیسک)صحافی اور تجزیہ کار انصار عباسی نے اپنے بلاگ میں لکھتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست کا اصل ہدف اب بھی اسٹیبلشمنٹ ہی ہے، تحریک انصاف نےاپنی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔ اب براہ راست لڑائی کی بجائے سرد جنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا اختتام نجانے کیا ہو گا ۔ محمود خان اچکزئی کی قومی اسمبلی میں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف دھواں دھار تقریر کے بعد اُنہیں اپنا صدارتی امیدوار نامزد کر کے طاقتور حلقوں کو دوسراپیغام دے دیا گیا ہے۔سینئر صحافی و تجزیہ کار  انصار عباسی نے اہم سوالات اٹھا دیئے۔

"اپنے بلاگ میں انہوں نے لکھا  کہ عمران خان کی سیاست کا اصل ہدف اب بھی اسٹیبلشمنٹ ہی ہے۔ پہلے لڑائی اگر کھل کر لڑی جا رہی تھی اوراسٹیبلشمنٹ اور فوج کی اعلیٰ قیادت پر براہ راست حملے کیے جا رہے تھے جس کا نکتہ عروج 9مئی تھا تو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے باوجود اپنی بڑی کامیابی کے بعد اب تحریک انصاف اور عمران خان نے اس لڑائی کیلئے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔ اب براہ راست لڑائی کی بجائے ایک سرد جنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا اختتام نجانے کیا ہو گا۔9مئی کے حوالے سے خیبر پختونخوا میں ریاست کی طرف سے سنگین الزامات کے شکار علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا بنوا کر اسٹیبلشمنٹ کو پہلا واضح پیغام دیا گیا ہےکہ عمران خان کی لڑائی جاری ہے۔ اس کے بعد اب محمود خان اچکزئی کی قومی اسمبلی میں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف دھواں دھار تقریر کے بعد اُنہیں اپنا صدارتی امیدوار نامزد کر کے طاقتور حلقوں کو دوسراپیغام دے دیا گیا ہےکہ عمران خان اب بھی ڈٹے ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی تقریریں اور میڈیا ٹاک سنیں تو اُن کا اشاروں کنایوں میں اصل نشانہ اسٹیبلشمنٹ ہی ہے۔انتخابات سے پہلے تو اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا مقصد اسٹیبلشمنٹ سے ٹوٹے ہوے رابطوں کو بحال کرنا تھا جس کا عمران خان بار بار اظہار کرتے رہے اور یہاں تک کہ الیکشن سے ایک دو ہفتہ قبل تک یہ شکایت کی کہ اُن سےاسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں کیا جا رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button