پاکستان

بجلی چوروں کی شامت آگئی، وزیر توانائی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کو سخت سزا دینے کیلئے قوانین میں ترمیم کی جائیں گی، ملازمت سے برخاست کرنے میں رکاوٹ بننے والے قوانین میں ترامیم ہوں گی

اسلام آباد(کھوج نیوز) بجلی چوروں کی شامت آگئی، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے بجلی چوروں کے خاتمے کیلئے 23 اپریل تک ڈیڈ لائن دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری نے تمام ڈسکوز کے چیئرمین اور سی ای اوز کو بجلی چوری کے خاتمے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر بجلی نے بجلی چوری کے خلاف کوششوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کو سخت سزا دینے کیلئے قوانین میں ترمیم کی جائیں گی، ملازمت سے برخاست کرنے میں رکاوٹ بننے والے قوانین میں ترامیم ہوں گی۔ان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا بجلی چوری کے اصل نقصانات کے اعداد و شمار سے مطابقت نہیں رکھتا، تمام متعلقہ افسران بجلی چوری کے تمام ذرائع کا سراغ لگا کر سدباب کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈسکوز کے ایس ایز، ایکسینز اور ایس ڈی اوز کو متعلقہ فیلڈ اسٹاف کو اپنے علاقوں میں چوری نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ دینا ہو گا، تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز ان سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال کر کے وزارت میں جمع کرائیں گے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی، عدم مطابقت یا متضاد شواہد پر محکمہ کے اہلکاروں کے خلاف قانونی، تادیبی کارروائیاں ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button