نگرنگرسے

عید الفطر پر مری کیلئے ٹریفک پلان جاری، موٹر سائیکل پر پابندی

کشمیر جانے والی ٹریفک ایکسپریس وے استعمال کرے گی اور فوکل پرسنز سیاحوں کی رہنمائی کیلئے 24 گھنٹے تک موجود ہوں گے: کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(کھوج نیوز) عیدالفطرپر مری میں جی پی او چوک کے ارد گرد نوپارکنگ اوربڑی گاڑیوں کے اوقات کار مقرر کر دیئے گئے ہیں جبکہ موٹر سائیکلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر انتظامیہ نے مری کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا جس کے مطابق مری میں موٹرسائیکلز کی مخصوص پوائنٹ سے انٹری بند کردی گئی ہے جب کہ جی پی او چوک کے ارد گرد نوپارکنگ اوربڑی گاڑیوں کے اوقات کارمقرر کردیے گئے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ کشمیر جانے والی ٹریفک ایکسپریس وے استعمال کرے گی اور فوکل پرسنز سیاحوں کی رہنمائی کیلئے 24 گھنٹے تک موجود ہوں گے۔ کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مری میں موسم کی اپ ڈیٹ انتظامیہ کے آفیشل اکانٹس سے لی جاسکتی ہے، مری میں سیاحوں کے ساتھ مقامی لوگوں کی سہولت اولین ترجیح ہوگی جس کیلئے 17 میل،لوئرٹوپہ،جھیکا گلی،کلڈنہ،کشمیر چوک اورجی پی اوچوک پرسہولت مراکزفعال کردیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button