پاکستان

بھٹو کیس میں سپریم کورٹ کا سنگین غلطی کا اعتراف،وزیراعظم شہبازشریف کا رد عمل بھی سامنے آگیا

 اسلام آباد(کھوج نیوز)بھٹو کیس میں سپریم کورٹ کا سنگین غلطی کا اعتراف،وزیراعظم شہبازشریف کا رد عمل بھی سامنے آگیا ،رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں بھٹو کیس میں سپریم کورٹ کی رائے پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل نہ ملنے کی سپریم کورٹ کی رائے پر بلاول بھٹو زرداری، نامزد صدر آصف علی زرداری، پی پی پی قیادت اور کارکنوں کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ تاریخی غلطی کا ازالہ ممکن نہیں لیکن سنگین غلطی کے اعتراف سے ایک نئی تاریخ اور روایت قائم ہوئی ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عدالت سے ہونے والی زیادتی کو عدالت کا درست کرنا مثبت پیش رفت ہے۔بھٹو ریفرنس میں سپریم کورٹ کی متفقہ رائے قومی سطح پر تاریخ کو درست تناظر میں سمجھنے میں مددگار ہو گی۔ ماضی کی غلطیوں کی درستگی اور تلخیوں کے خاتمہ سے ہی قومی اتحاد اور ترقی کا عمل تیز ہوسکتا ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کیس میں سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ  ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔ سماعت کے موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے جو صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے سننے کے بعد آبدیدہ ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button