پاکستان

لاہورکا حلقہ این اے 130،نوازشریف کی کامیابی داؤ پرلگ گئی

الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقے  این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے 2 نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پشاور(کھوج نیوز)لاہورکا حلقہ این اے 130،نوازشریف کی کامیابی داؤ پرلگ گئی،رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقے  این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے 2 نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ممبرخیبرپختونخوا جسٹس (ر) اکرام اللّٰہ خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حلقے میں درست ووٹوں کی تعداد زیادہ جبکہ گنے گئے ووٹ کی تعداد کم ہے، ایک ہی حلقے کے 2 نتائج کس طرح جاری کیے جاسکتے ہیں۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button