پاکستان

تحریک انصاف مختلف دھڑوں میں تقسیم، تین اہم رہنمائوں میں ریس لگ گئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر ، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شیر افضل مروت اپنے اپنے دھڑے بندی بنانا چاہتے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف مختلف دھڑوں میں تقسیم، کون کون سے رہنماء اپنے اپنے دھڑے بنانا چاہتے ہیں؟ حیران کن تفصیلات سامنے آنے پر ایک نئی ہلچل مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ان کی پارٹی مختلف دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے ہر کوئی اس پارٹی کی سربراہی کرنا چاہتا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارٹی میں اپنا دھڑا بنانا چاہتا ہے جبکہ دوسری طرح شیر افضل مروت چاہتے ہیں کہ وہ پارٹی کے تمام فیصلے خود کریں اور اس حوالے سے انہوں نے بعض رہنمائوں کو اپنی طرف مائل کر لیا ہے ۔ اسی طرح تیسرا گروپ بیرسٹر گوہر بنا رہے ہیں جن کا ماننا ہے کہ وہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سب سے نزدیک ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان جب تک باہر نہیں آتے تب تک وہ ہی پارٹی کو لیڈ کریں اور تمام فیصلے اپنی مرضی کے مطابق کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button