پاکستان

نگہبان رمضان راشن کی تقسیم، فیصل آباد نے لاہور سمیت سب کو پیچھے چھوڑ دیا

نگہبان رمضان پیکیج کے تحت 2 لاکھ 58 ہزار ایک سو163 گھرانوں کو راشن بیگ فراہم کیے جا چکے ہیں '2 لاکھ 25 ہزار گھرانوں کا تصدیقی عمل بھی مکمل ہوگیا

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب بھر میں نگہبان راشن بیگز کی تقسیم اب تک کتنی ہو گئی ہے؟ کونسے ضلع میں سب سے زیادہ راشن بیگز کی تقسیم کی گئی؟ تمام تر تفصیل سامنے آگئی ہیں۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں مستحق افراد کے لئے ماہ رمضان میں نگہبان راشن بیگز کی تقسیم شروع ہو چکی ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں اب تک 7لاکھ 37ہزار سے زائد افراد میں راشن تقسیم ہو چکا ہے جبکہ 10رمضان المبارک تک مزید 64لاکھ راشن بیگز تقسیم کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ابھی تک فیصل آباد میں سب سے زیادہ نگہبان رمضان پیکیج کے تحت 2 لاکھ 58 ہزار ایک سو163 گھرانوں کو راشن بیگ فراہم کیے جا چکے ہیں اور اس سلسلہ میں 2 لاکھ 25 ہزار گھرانوں کا تصدیقی عمل مکمل بھی ہو چکا ہے جبکہ اس ضمن میں 63 ہزار6 سو سے زائد راشن بیگ بھی تقسیم کیے جا چکے ہیںاور ضلع فیصل آباد میں اب تک 94ہزار 117، ضلع جھنگ میں 73 ہزار  622 ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 47ہزار 565اور ضلع چینوٹ میں 42ہزار 859راشن پیکٹس تقسیم ہوئے۔اسی طرح شرقپور کے شہر میں اب تک 1600 سے زائد راشن بیگز مستحقین کے گھروں تک پہنچائے جا چکے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت میں ایک اندازے کے مطابق 65ہزار سے زائد بیگز کی تقسیم ہو چکی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے شروع کیے جانے والے نگہبان رمضان پیکج میں تحصیل بھلوال کے19 ہزار 882 مستحقین میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے جبکہ جبکہ ضلع سیالکوٹ میں بھی نگہبان رمضان پیکج کے راشن کی ڈور ٹو ڈور تقسیم جاری ہے اور اس سلسلہ میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 18 ہزار 336 مستحق گھرانوں تک نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن پہنچانے کا منصوبہ ہے ان میں سے 87 ہزار گھرانوں کو راشن فراہم کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منڈی بہاؤالدین میں بھی نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے اور وزیراعلی پنجاب کے نگہبان رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر میں 73 ہزار 987سے زائد رجسٹرڈ غریب اور مستحق گھرانوں میں فوڈ ہیمپرز ان کی دہلیز پر مفت تقسیم کیے جائیں گے۔فوڈ ہیمپرز میں اعلی معیار کے 2 کلو چاول،2 کلو گھی، 2کلو چینی، 2 کلو بیسن اور 10 کلو آٹے کا بیگ شامل ہے۔ اسی طرح ضلع ملتان میں ایک ہفتے کے دوران ایک لاکھ سے زائد راشن بیگ نادار افراد کو انکے گھروں تک پہنچادیے گئے ہیںجبکہ ضلعی انتظامیہ کو ماہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ڈھائی لاکھ بیگ کا ٹارگٹ مکمل کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button