پاکستان

تحریک انصاف کی اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کی خواہش لیکن دوسری جانب سےنولفٹ،انصارعباسی اندر کی خبرنکال لائے

انصار عباسی نے اپنے آج کے وی لاگ میں لکھتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش ایک بار پھر اپنی انتہا کو پہنچ چکی

اسلام آباد(کھوج نیوز)سینئر صحافی اور تجزیہ کار انصار عباسی نے اپنے آج کے وی لاگ میں لکھتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش ایک بار پھر اپنی انتہا کو پہنچ چکی لیکن دوسری طرف سے نو لفٹ کے سگنل ہی نہیں بلکہ تحریک انصاف کو منفی قوت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔  ایک طرف فوج کی اعلیٰ قیادت پر بانی تحریک انصاف کی طرف سے بار بار تنقید کی جاتی ہے اور اُن پ تحریک انصاف کی اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کی خواہش لیکن دوسری جانب سےنولفٹ،انصارعباسی اندر کی خبرنکال لائے

مختلف الزامات لگائے جاتے ہیں تو دوسری طرف پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات کرنے کیلئے بے چین نظر آ رہی ہے۔  تحریک انصاف کا ایک رہنما کوئی اور بات کرتا ہے تو دوسرا کوئی اور۔ شہریار آفریدی نے دو دن قبل کہا کہ تحریک انصاف موجودہ حکومت اور ن لیگ سے مذاکرات نہیں کرے گی کیوں کہ یہ تو خود کٹھ پتلی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات کرے گی۔ 

اُنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی شروع دن سے ہی فوج سے مذاکرات کی خواہش رکھتے ہیں لیکن دوسری طرف سے کوئی رسپانس نہیں آیا۔ اُنہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے۔ تحریک انصاف کے اس بیان پر اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب سے جب سوال ہوا تو اُنہوں نے کہا اس سوال کا جواب شہریار آفریدی سے ہی لیا جائے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button