پاکستان

ثاقب نثار کو بچانے والے جج کون ہیں؟ مزمل سہروردی نے سب بتا دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں: سینئر صحافی و تجزیہ کار مزمل سہروردی

لاہور(کھوج نیوز) سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کو بچانے والے جج کون ہیں؟ سینئر صحافی و تجزیہ کار مزمل سہروردی نے سب بتا کر ملک بھر میں ایک نئی بحث شروع کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق مزمل سہروردی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جسٹس ستار کا موقف ہے کہ جس فون کال کی ریکارڈنگ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ثاقب نثار کے بیٹے نے پارٹی ٹکٹ ایک کروڑ روپے میں فروخت کیا وہ فون کالز غیر قانونی طور پر ریکارڈ کی گئیں۔ تجزیہ کار نے کہا کہ جسٹس ستار سابق چیف جسٹس کے خلاف تحقیقات کو روک رہے ہیں۔ وہ انہیں بچا رہے ہیں۔ عدلیہ سابق ججوں کا احتساب بھی نہیں ہونے دے رہی۔جب جج ہی ایک دوسرے کا احتساب نہیں ہونے دیں گے تو پھر کون احتساب کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ججز سیاست دانوں کے خلاف مقدمات کی سماعت کے دوران ذاتی طور پر ان سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ ججز کے لیے ایک ضابطہ اخلاق ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کو چاہیے کہ حکم امتناعی اٹھائیں اور سابق اعلی جج کے احتساب کی اجازت دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button