پاکستان

ن لیگی اجلاس، نوازشریف کا چاروں صوبوں کے دورے کا اعلان

قائد ن لیگ 10نومبر سے ملک بھر میں دوروں کا آغاز کرینگے، اگر اللہ نے پھر سے اقتدار دیا تو انصاف کے اداروں کو مضبوط کریں گے: نوازشریف

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ (ن)کے اہم اجلاس میں نواز شریف کے ملک کے چاروں صوبوں کے دورے کا فیصلہ اور ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ کی نگرانی بھی خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف چاروں صوبوں کے دورے کریں گے اور ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈکی نگرانی بھی خودکریں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ نوازشریف 10 نومبر سے ملک بھر میں دوروں کا آغاز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ اگر اللہ نے پھر سے اقتدار دیا تو انصاف کے اداروں کو مضبوط کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button