پاکستان

جاوید لطیف کا شہباز شریف حکومت ن لیگی سرکار ماننے سے صاف انکار

ہمیں تو عام انتخابات میں سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں ہوسکی تھی ' سچ تو یہ ہے کہ یہ مانگے تانگے کی حکومت ہے جس کا ملبہ بالآخر مسلم لیگ ن پر ہی ڈالا جائے گا: جاوید لطیف

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے دیرینہ ساتھی میاں جاوید لطیف نے موجود حکومت کو ن لیگی سرکار ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اس وقت شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کی شکل میں جو حکومت قائم ہوئی ہے وہ مسلم لیگ ن کی حقیقی حکومت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسے ٹیکنوکریٹس، پیپلز پارٹی اور حکومت میں شامل دیگر جماعتوں کی حکومت کہنا زیادہ مناسب ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تو عام انتخابات میں سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں ہوسکی تھی ۔ سچ تو یہ ہے کہ یہ مانگے تانگے کی حکومت ہے جس کا ملبہ بالآخر مسلم لیگ ن پر ہی ڈالا جائے گا ۔ ماضی میں بھی 16ماہ کی پی ڈی ایم حکومت کا خمیازہ مسلم لیگ ن کو ہی بھگتنا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں پیپلز پارٹی ‘ٹیکنوکریٹس اور بہت سے ایسے افراد شامل ہیں جو طاقتور حلقوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button