پاکستان

جی 20 کانفرنس پاکستان میں ہوسکتی تھی اگر؟نوازشریف نےبڑی بات کہہ دی

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ 2017 کا تسلسل رہتا تو یہ جی 20 اجلاس پاکستان میں ہوتا۔

لاہور(ویب ڈیسک)جی 20 کانفرنس پاکستان میں ہوسکتی تھی اگر؟نوازشریف نےبڑی بات کہہ دی، سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ 2017 کا تسلسل رہتا تو یہ جی 20 اجلاس پاکستان میں ہوتا۔  سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حسن نواز کے دفتر آمد کے موقع پر مختصر گفتگو کی۔  اہلیہ کے برسی پر سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

صحافی نے بھارت میں ہوئے جی20 اجلاس سے متعلق سوال کیا کہ بھارت میں جی20 کا اجلاس ہوا اور پاکستان اس میں شریک نہیں؟ جس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ 2017 کا تسلسل رہتا تو جی20 کا یہ اجلاس پاکستان میں ہوتا۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ تسلسل رہتا تو پاکستان جی20 میں شامل ہوچکا ہوتا یا ہونے والا ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button