کھیل

فاسٹ بولرحارث رؤف ان فٹ کیسے ہوئے؟

حارث رؤف بھارت کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کریں گے۔ حارث رؤف احتیاطی طور پر بولنگ نہیں کریں گے

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)فاسٹ بولرحارث رؤف ان فٹ کیسے ہوئے؟ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ان فٹ ہو گئے۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق حارث رؤف بھارت کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کریں گے۔ حارث رؤف احتیاطی طور پر بولنگ نہیں کریں گے، ان کی بیک سائیڈ میں پسلیوں میں تکلیف ہے۔ حارث رؤف کی ایم آر آئی بھی کرائی گئی ہے جس میں کوئی ٹئیر نہیں پایا گیا۔ فاسٹ بولر حارث رؤف کا ٹیم میڈیکل پینل مسلسل معائنہ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہو گا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔ گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button