پاکستان

حماد اظہر نے پارٹی عہدہ سے استعفیٰ کیوں دیا؟ کھوج نیوز اصل حقائق سامنے لے آیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر اور جنرل سیکریٹری حماد اظہر نے اپنے عہدوں سے استعفی کیوں دیا، کھوج نیوز اصل حقائق سامنے لے آیا۔

تفصیلات کے مطابق کھوج نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکریٹری عمر ایوب کے نام لکھا اپنا استعفیٰ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت سوچ بچار کے بعد میں نے تحریک انصاف پنجاب کی صدارت اورجنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حماد اظہر نے الزام لگایا تھا کہ پی پی 147 (لاہور) کے ریٹرننگ افسر نبیل احمد میمن نے ان کے کاغذات نامزدگی وصول نہیں کیے تھے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی استعفیٰ کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ انہوں نے ضمنی انتخاب کے لیے این اے 119 اور پی پی 164 سے پاکستان تحریک انصاف کی جماعت نہ ہونے کی وجہ سے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے پر استعفیٰ دیا ہے۔

حماد اظہر نے کہا تھا کہ وہ پی پی 147 سے ضمنی انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس سیٹ کو حمزہ شہباز نے قومی اسمبلی کی نشست جیتنے کے بعد چھوڑ دیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حماد اظہر 8 فروری 2024 کے انتخابات سے دستبردار ہوگئے، وہ لاہور کے حلقہ این اے 129 سے امیدوار تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button