پاکستان

ملکی معیشت میں بہتری کیلئے آئی ایم ایف کے کتنے پروگرام درکار ہیں؟ شہباز شریف نے بتا دیا

معیشت کو بہت بڑے چیلنجز درپیش ہیں، بہت جلد ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی اور ہم اپنے مقاصد میں کامیاب ہوں گے: شہباز شریف

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملکی معیشت کو بہت بڑے چیلنجز درکار ہیں لیکن اس کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے آئی ایم ایف کے کتنے پروگرام درکا ہیں؟ شہباز شریف نے سب بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کی ایپکس کمیٹی کا تعارفی اجلاس وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں عسکری قیاد ت کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء کو آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا اور معیشت کی بحالی کیلئے معاشی ٹیم کا پلان بھی ایس آئی ایف سی کے سامنے رکھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد بیرون ملک سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے، آج کے اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے منتخب نمائندے اور عسکری قیادت موجود ہے، یہ اس بات کا واضح پیغام ہے کہ ملکی ترقی کیلئے ہم سب اکٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو بہت بڑے چیلنجز درپیش ہیں، بہت جلد ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی اور ہم اپنے مقاصد میں کامیاب ہوں گے، ہمیں ہر میدان میں ریفارمز لانی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے، کچھ دنوں تک آئی ایم ایف سے قسط مل جائے گی، ہمیں اس میکرو سٹیبلٹی کو آگے لے کر جانا ہے ، ہمیں مزید ایک پروگرام چاہیے، اس کا دورانیہ 3سال تک ہو سکتا ہے، پروگرام کے تحت اصلاحات لانا بہت ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا ساڑھے 1300 ارب روپے اگر آپ کے پاس آجائیں تو ہم اس کشکول کو توڑ سکتے ہیں، وفاق میں اتحادی حکومت ہے، صوبوں میں مخلتف سیاسی جماعتوں کی حکومتیں ہیں، غریب مہنگائی میں پس چکا ہے، وفاق اکیلا چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر سکتا، امید ہے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھیجائیں گے، ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button