پاکستان

سندھ حکومت راجہ رفعت مختار کی بجائے کس کو آئی جی سندھ لگانا چاہتی ہے؟ پتا چل گیا

سندھ حکومت راجہ رفعت مختار کے بجائے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ لگانا چاہتی ہے' غلام نبی میمن اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی کراچی اور آئی جی سندھ رہ چکے ہیں

کراچی(کھوج نیوز) سندھ حکومت راجہ رفعت مختار کے بجائے کس کو آئی جی سندھ لگانا چاہتی ہے؟ اس حوالے سے تمام سچائی سامنے آگئی ہے جس کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی تقرری میں تاخیرکے معاملے پر ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے دو ہفتے قبل آئی جی سندھ کے لیے غلام نبی میمن کا نام تجویز کیا وہ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی کراچی اور آئی جی سندھ رہ چکے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ آئی جی سندھ کی تقرری میں تاخیرپر وزیر اعلیٰ سندھ وفاق سے تشویش کا اظہارکر چکے ہیں جبکہ اس قبل وزیر داخلہ سندھ کا بھی یہ کہنا تھا کہ کہ آئی جی سندھ کی تقرری میں تاخیر اتحادی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال اس وقت ابتر ہے، صورتحال بہتر کرنے کے لیے فوری انتظامی فیصلوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ پولیس کے لیے نام 4 مارچ کو بھیجے تھے، 20 مارچ ہو چکی لیکن وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ پولیس کا تقرر نہیں کیا’ آئی جی سندھ کے تقرر میں تاخیر اتحادی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button