پاکستان

حکومت سازی مکمل، آصف زرداری ان ایکشن، تمام گورنرز تبدیل کیلئے کام شروع

آصف علی زرداری نے ملک بھر کے تمام صوبوں میں اپنے گورنرز بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ن لیگ سے اپنے تعلقات کو توازن کیساتھ آگے بڑھا سکے

لاہور(فیض احمد) مرکز اور صوبوں میں حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سیاسی حالات کو مد نظر رکھ کے گورنرز لگانے کے لئے کام شروع کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے موجودہ اتحادی حکومت میں اپنا کردار ادا کیا ہے اس کو آگے بڑھانے کے لیے پنجاب میں ایسی شخصیت کو گورنر ہاؤس میں بٹھانا ہو گا جو نہ صرف عوامی ہو بلکہ پارٹی تنظیموں اور کارکنوں کے لیے قابل قبول اور گورنر ہاؤس اوپن رکھنے کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن سے بھی اپنے تعلقات کو توازن کیساتھ رکھ کر آگے بڑھا سکے بلکہ پارٹی کارکنوں،پارلیمانی پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مفاہمت کے پل کا کردار ادا کر سکے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی گورنر شپ کے لیے مخدوم احمد محمود اور قمر زمان کائرہ کا نام لیا جا رھا ہے۔دونوں شخصیات پہلے بھی گورنر کے عہدے پر براجمان رہ چکی ہیں۔مخدوم احمد محمود قبل ازیں وہ دسمبر 2012 سے جون 2013 تک پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر رہ چکے ہیں جبکہ قمر زمان کائرہ گلگت بلتستان کے قائم مقام گورنر رہنے کے علاوہ، وفاقی وزیر امورکشمیر و شمالی علاقہ جات اور پورٹس اینڈ شپنگ کے علاوہ وہ پی پی پی کے سیکریٹری اطلاعات بھی رہے ہیں۔ اپریل 2012 میں قمر زمان کائرہ مختلف محاذوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کی بہترین نمائندگی کرنے اور پارٹی موقف کو نہایت مدلل انداز میں پیش کرنے کے ماہر جانے جاتے ہیں۔وہ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر کے علاوہ گزشتہ 14ماہ کی اتحادی حکومت میں وزیر اعظم کے مشیر برائے آزاد کشمیر ،گلگت و بلتستان کے طور پر کام کر چکے ہیں اور سیاسی مخالفین،پارٹی کارکنوں،تنظیموں میں قابل اعتماد اور پیپلز پارٹی کے برسنڈ ایمبیسڈر کے طور پر دیکھا جاتا ہے جبکہ مخدوم احمد محمود فیوڈل بیک گرانڈ اور کم گوئی کیساتھ شریف خاندان کیساتھ اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔خیر پختونخواہ میں اس وقت سنی اتحاد کونسل کی صوبائی حکومت علی امین گنڈا پور کی قیادت میں قائم ہو چکی ہے ۔علی امین گنڈا پور کا شمار پی ٹی آئی کے ہاکس میں ہوتا ہے لہذا وہاں پاکستان پیپلز پارٹی کو جارح مزاج گورنر تعینات کرنا ہو گا۔گورنر کے پی کی دوڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی، شجاع خان یاور نصیر اور امجد آفریدی شامل ہیں۔علی امین گنڈا پور اور فیصل کریم کنڈی کا تعلق ڈیرہ اڈمدیل خان سے ہے ۔گورنر کے پی کے لیے فیصل کریم کنڈی بہترین انتخاب ثابت ہو سکتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button