پاکستان

رمضان المبارک،پنجاب کےعوام کیلئےوزیراعلی مریم نوازشریف کا بڑی تحفہ

مریم نواز، نگہبان رمضان کے تحت مہیا کردہ اشیاء خوردونوش کا معیار یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور(کھوج نیوز) رمضان المبارک،پنجاب کے عوام کیلئے وزیراعلی مریم نواز شریف کا بڑی تحفہ،عوام کے لئے راشن بیگ گھروں پہنچنا شروع نگہبان رمضان پروگرام کے تحت راشن بیگ کی تقسیم کے لئے 10 رمضان تک تقسیم کا ہدف، آٹا،بیسن،گھی،چینی اور چاول مہیا کئے جارہے ہیں اشیائے خوردونوش کے معیار پر شکایت برداشت نہیں کی جائے گی،وزیراعلی مریم نواز، نگہبان رمضان کے تحت مہیا کردہ اشیاء خوردونوش کا معیار یقینی بنانے کی ہدایت رمضان نگہبان ریلیف پیکیج کی تقسیم کے لئے نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کو استعمال کیاجارہا ہے
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیرصدارت رمضان پیکیج کی شفاف تقسیم اور مانیٹرنگ پر اجلاس، نگہبان رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم پر وزیراعلیٰ کو حکام کی بریفنگ رمضان المبارک کے موقع پر پنجاب کے عوام کے لئے بڑے تحفے کی تقسیم کا آغازکر دیا گیا ہے۔ رمضان نگہبان ریلیف پیکیج کے تحت عوام کا حق عوام کی دہلیز پر پہنچانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت رمضان پیکیج کی شفاف تقسیم اور مانیٹرنگ کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان پیکیج کی شفاف انداز میں مستحقین کو فراہمی کے نظام کو فول پروف بنایا گیا ہے۔لائیوڈیش بورڈ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیکیج کی تقسیم کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ہیلپ لائن کے ذریعے عوام شکایات سے آگاہ کرسکیں گے۔ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہیلپ لائن قائم کردی گئی،جس کا باضابطہ آغازجلد ہو گا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے اجلاس میں رمضان پیکیج کی اشیاء کا اعلی معیار یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ آٹا، گھی، چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کے معیار پر شکایت برداشت نہیں کروں گی۔رمضان نگہبان ریلیف پیکیج کی تقسیم کے لئے نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کو استعمال کیاجارہا ہے۔ رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم کا باضابطہ آغاز 2ر مضان سے ہوگا، 10 رمضان تک تقسیم مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ تاریخ میں پہلی باررمضان پیکیج گھر وں تک پہنچایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button